والڈ سٹی نے انارکلی میں جنرل ایلارڈ کے مقبرے کے تحفظ کا کام مکمل کر لیا

 لاہور(خبرنگار)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے انارکلی میں جنرل ایلارڈ کے مقبرے کے تحفظ کا کام مکمل کر لیاگیا ہے، جسے ’’کڑی باغ ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کی لاگت 3.9 ملین روپے ہے۔یہ منصوبہ فرانسیسی سفارت خانے کی طرف سے شروع کیا گیا ہے اور اس کی مالی اعانت رواں سال جون میں شروع ہوئی تھی۔فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے رواں سال 4 اکتوبر کو لاہور میں یادگار کا افتتاح کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے مقبرے کے تحفظ اور تزئین و آرائش کا کام کیا۔فرش، داخلی دروازے، لینڈ سکیپنگ، آ ئوٹ ڈور فرنیچر اور نکاسی آب کے نظام کی بھی مرمت کر دی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن