لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان اور انصاف کی ضمانت قرآن و سنت کے نظام میں ہے۔ موجودہ فرسودہ نظام نے لوگوں کو مہنگائی و بے روزگاری اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیاہمیں اس نظام کو بدلنا ہو گا۔یہ مبارک مہینہ ہے ہمیں آپؐ کی تعلیمات کے مطابق خود جدوجہد کرنا ہو گی۔دنیا وآخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرت طیبہ پر عمل پیرا کرناہوگا۔ آپ سرکار دوعالم ؐ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ سارے جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرت البنی ؐکانفرنس اور پرنٹنگ پریس کے چیف ایگریکٹو محمد زبیرمرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،سابق ڈائریکٹر حج سید فروغ آفتاب زیدی، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم،پروفیسر سلیم منصور خالد، محمد افتخار، طلحہ زبیر، حسن بیر اور دیگر اہل علاقہ اور احباب نے شرکت کی۔
موجودہ فرسودہ نظام نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: ذکراللہ مجاہد
Oct 05, 2022