لاہور قلندرز ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی کوشاں

Oct 05, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز نے ویمن کرکٹ کی ڈیولپمنٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔لاہور کے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے شرکت کی۔رانا عاطف نے کہا کہ کنیئرڈ کالج نے ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے ہمیشہ کام کیا، خواہش ہے کہ کنیئرڈ کالج کے ساتھ مل کر کام کریں۔

مزیدخبریں