رِنگ آف پاکستان کے زیر انتظام  انٹر نیشنل ریسلرز ملتان پہنچ گئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر) رِنگ آف پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل ریسلرز ملتان پہنچ گئے،انٹرنیشنل ریسلرز کی آمد کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ اور سیلاب متاثرین کی امداد ہے ، ان ریسلرز میں ماریا مے، ٹینی آئرن، بادشاہ پہلوان خان، امالی دیب اور آدم فلیکس شامل ہیں،انٹرنیشنل ریسلرز آج ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا و طالبات ان کا بھر پور استقبال کریں گے۔ ریسلرز ڈی ایچ اے میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔انٹرنیشنل ریسلرز سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجن پور کا دورہ بھی کرینگے اور وہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرینگے۔6 اکتوبر کو انٹرنیشنل ریسلرز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرینگے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے رِنگ آف پاکستان کے تحت فنڈ ریزنگ میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن