لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے بیٹر شمرون ہٹمائر ری نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا جانے والی ری شیڈولڈ فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے،کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق شمرون ہٹمائر کی جگہ شامر بروکس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔