جدہ ( امیر محمد خان سے ) سعودی عرب 2029 ء کیلئے ایشین ونٹر گیمز کی نیلام میں حصہ لے کر اس کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ یہ گیمز سعودی عرب کے جدید ترین نیوم سٹی میں سات سال بعد منعقد ہوں گی۔سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے باضابطہ اعلان کیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سعودی اولمپک کمیٹی صدر کے علاوہ اہم فورمز کے بھی ذمہ دار ہیں۔شہزادہ عبد العزیز بن ترکی کے۔مطابق ' سعودی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مکمل سرپرستی میں ہم یہ فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے ایشین ونٹر گیمز کی نیلامی جیت لی ہے، اس طرح سعودی عرب مگربی ایشیا کا پہلا ملک ہو گا جس میں یہ گیمز 2029 میں منعقد ہوں گی۔ ' یہ اعلان نیوم سٹی کے چیف ایگزیکتو آفیسر نظمی النصر کی موجودگی میں کیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے ایشین ونٹر گیمز 2029 ء کی میزبانی جیت لی
Oct 05, 2022