یوکرائن لڑائی میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے اشارے نہیں ملے، پینٹاگون 

Oct 05, 2022

واشنگٹن/ماسکو(آئی این پی) یوکرین میں روس اور یوکرین فورسزکے درمیان لڑائی جاری ہیں اور کسی بھی فریق کا پلڑا بھاری ہونے کا معلوم نہیں ہورہا۔ پینٹاگون نے مزید کہا ہے کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملے۔ ہیں کہ روس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔کریملن نے  گزشتہ  روز جوہری ہتھیاروں کے استمال کی بات شروع کرنے والے روسی سیاست دانوں اور ارکانِ پارلیمان کی حوصلہ شکنی کردی ۔صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف جوہری نظریے کی شرائط کے مطابق ہوگا۔خیال رہے چیچن صدر رمضان قدیروف سمیت متعدد سیاست دانوں نے کئی خطوں میں روسی فوج کو درپیش ناکامیوں کے تناظر میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر زور دیا ہے ۔پیسکوف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے مطالبات کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تمام وجوہات جو اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کا باعث بنتی ہیں جوہری نظریہ کی دفعات میں طے کردی گئی ہیں۔ ان دفعات کے علاوہ کسی دوسری صورتحال میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں