سری نگر (کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں دوسری جانب جمو ں و کشمیرمیں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا کو ضلع جموں میں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیاہے۔57سالہ ایچ کے لوہیا کاجموں شہر کے مضافات میں واقع ان کے گھر پر گلا کاٹا گیا تھا اور ان کے جسم پر جلنے کے زخم موجود تھے ۔بھارتی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لوہیا کے گھریلو ملازم کو مرکزی ملزم کے طور پر شبہ ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جموں آمد پر گزشتہ روز جموں فوجی چھائونی کا منظر پیش کر رہا تھا۔ ان کے دورے کے سلسلے میں جموں اور وادی میں اضافی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کی نقل و حرکت کو روک دیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے خلاف کشمیری عوام آج مکمل ہڑتال کریں گے۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ بدھ کو کاروبار زندگی معطل رکھ کر ہڑتال کی جائے۔
تلاشی کارروائیاں جاری ، ڈی جی جیل خانہ جات گھر میںقتل
Oct 05, 2022