اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت نے مدعی مقدمہ سے صلح کے باوجود آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کاگھناؤنا جرم ثابت ہونے پرسیکورٹی گارڈ سہیل اختر کو 14 سال قید کا حکم دے دیا۔سیکورٹی گارڈ سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں11 جنوری کو مقدمہ درج ہوا ۔ گارڈ نے کیبن میں زبردستی کرنے کی کوشش کی۔گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج فریم ہوا،عدالت نے5 ماہ میں ٹرائل مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہوجانے پر سزا کا حکم سنادیا۔