ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران دو بار کورم کی نشاندہی ہوئی۔ وقفہ کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کورم کی نشاہی کے باوجود اجلاس جاری رکھا۔ وزیر مملکت شہادت اعوان تقریر کرتے رہے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کورم کی طرف توجہ دلاتے رہے۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آؤٹ پر سینیٹر شہادت اعوان انہیں مناکر واپس ایوان میں لائے۔ سینٹ اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ایک جملے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔ تاہم حکومتی ارکان اپوزیشن کو منا کر واپس لے آئے اور چیئرمین سینٹ نے سینیٹر دنیش کمار اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے مابین لفظی جنگ کو کارروائی سے ہذف کر دیا۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے وفاقی وزیر سے اپنے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے معذرت بھی کرلی ۔
کورم کی نشاندہی کے باوجود سینٹ اجلاس جاری ، شہادت اعوان بولتے رہے
Oct 05, 2022