محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جی سی یونیورسٹی میں محفل نعت 

Oct 05, 2022

لاہور ( کلچرل رپورٹر) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ شانِ رحمتہ للعالمین کی تقریبات کے سلسلے میں جی سی یونیورسٹی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام الحمراء آرٹس کونسل،جی سی یونیورسٹی اور محکمہ یوتھ افیئراینڈ سپورٹس کی مشترکہ کاوش تھی۔محفل نعت  میں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی مہمان خصوصی تھے۔محفل نعت میں مختلف کالجز و یونیورسٹیوں سے بڑی تعداد میں نعت خواں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر الحمراء آرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی نے پروگرام میں الحمراء کی نمائندگی کی۔محفل نعت میں زوہیر عباس،صفا خالد،اجالا ناصر،میمونہ ساجد،مناہل ودیگر نے نعت خوانی کی۔آپ ﷺکی حضور اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔محفل نعت کے اختتام پر تمام نعت خوانوں کو شیلڈ دی گئی۔محفل نعت میں مختلف کالجز و یونیورسٹیوں کے طلباو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نعت خوانوں کو بھرپور داد دیتے رہے۔محفل کے روح پرور نظارے دیدنی تھے جو حاضرین کیلئے ایمان کی تازگی کا باعث تھے۔محکمہ اطلاعات وثقافت کی شان ِ رحمتہ للعالمین تقریبات 12 ربیع الاوّ ل تک جاری رہینگی۔

مزیدخبریں