مسائل  حل نہ ہونے  پر اسٹیوٹا ملازمین برہم

ٹنڈوآدم(نامہ نگار)  ٹنڈوآدم میں اسٹیوٹا ملازمین  محمد وقاص۔ جنید انصاری کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 11 سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے ہمیں جی پی فنڈ اکاونٹ پنشن۔ ٹائیم اسکیل وقت پر تنخواہیں اور اپ گریڈ نہیں کیا جارہا ہے جبکہ اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ افسران کی جانب سے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نااہل افسران کو ہٹا کر جی پی فنڈ‘ پنشن‘ٹائم اسکیل و دیگر بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے وزیر اعلی ہاوس کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن