سندھ حکومت بلدیاتی اختیارات نہیں دینا چاہتی‘ اسلم فاروقی 

کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے راہ فرار اس لئے اختیار کررہی ہے کہ سندھ حکومت مقامی حکومتوں کو اختیارات نہیں دینا چاہتی ہے اس لئے یہ بار بار بہانے کررہی ہے اور دوسری طرف اس نے الیکشن کمیشن کو بھی خرید لیا ہے تب ہی الیکشن کمیشن سندھ حکومت پر پہلے مرحلے کے انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والوں کے آئینی و قانونی حقوق کی پامالی سمیت مقامی حکومتوں کے قیام میں طویل عرصے سے جاری التوا پر مکمل خاموش ہے حالانکہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد مقامی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب کی صورت حال کو بہانہ بنا کر سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کو روکنے کے لئے لکھے گئے خط کے حوالے سے ضلع کیماڑی میں معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے میدان میں نکلے اور سندھ حکومت سے ایک ایک چیز کا حساب لے۔

ای پیپر دی نیشن