عاشقان رسول دنیابھر میں سرکارؐکا میلادمناتے ،مفتی بلال قادری

Oct 05, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ مساجد مدارس اور لاء اینڈ آرڈر کمیٹی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی مفتی محمد بلال قادری نے کہاہے کہ صرف پاکستان میں نہیں کائنات کے گوشے گوشے میںعاشقان رسولؐ اپنے انداز میں اپنے محبت کے طریقے سے حضور پاک ؐکا میلاد مناتے ہیں، کراچی عاشقان رسول ؐکا مرکز ہے اور یہاں میلاد مصطفیٰؐ کی بہاریں سب سے بڑھ کرہوتی ہیں،میلاد ریلیوں اور جلوسوںمیں بچے، بزرگ، نوجوان ہمیں صف اول میں جدوجہد کے لئے نظر آتے ہیں،بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس میلادالنبی ؐ میں لاکھوں عاشقان رسول شرکت کریں گے، عالمی طاقتوں اور سازشی قوتوں کو واضح پیغام دیا جائے گاکہ عزت رسولؐ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ تحفظ مقام مصطفی ؐ کے ہر لمحے میدان عمل میں سرگرم رہیں گے۔یہ باتیں انہوں نے  مرکزی جامع مسجد مریم و درالعلوم انوار مصطفیٰ سیکٹر 6 سی نزد بلال پولیس چوکی مہران ٹاؤن کورنگی کراچی سے نکلنے والے جلوس جشن عید میلادالنبی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنما مولانا منظور احمد اختر القادری، علامہ معراج اخترالقادری،علامہ غلام محی الدین اخترالقادری،مفتی سلیم نقشبندی،علامہ سید بشیرشاہ نقشبندی،علامہ ریاض نقشبندی،مفتی فرقان شامی ، مفتی یامین نقشبندی،مولاناغلام محمدچشتی، مولاناظہورقادری، علامہ فیضان نقشبندی، علامہ محمدحنیف سعیدی،قاری محمدزبیر قادری، مولاناحفیظ قادری ،قاری بشیر فاروقی، علامہ ظہوراحمدقادری، قاری زبیر سعیدی، مولاناعبدالرشید قادری، مولاناسعیدنقشبندی ودیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی مہران ٹائون کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس دارالعلوم انوارمصطفیٰ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ حضور اکرم ؐکی دنیامیں تشریف آوری کاجشن بھرپوراور شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے، جشن عید میلادالنبی ؐمنانے میں کوئی رکاوٹ اور رخنہ اندازی برداشت نہیں کریں گے، حکومت قانون ناموس رسالت اور ختم نبوت میں کسی قسم کی تبدیلی یاترمیم کا خیال دل سے نکال دے،اسلامی قوانین کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے اور نہ اسلام سے متصادم کوئی قانون قبول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حضور ؐکی رحمت، شان و مقام کی کوئی حد نہیں، نبی رحمت کی فضیلت بیان کرنا کسی کے بس کی بات نہیں، اگر دنیامیں امن قائم کرناہے تو حضوراکرم ؐ کے لائے ہوئے دین کے اصولوں پر عمل کیاجائے۔ شرکاء نے مطالبہ کیاکہ ملک میں فوری طورپر نظام مصطفیٰ ؐ نافذ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نظام مصطفیٰؐ ہی ملک کودرپیش تمام مسائل اور چیلنجز کا حل موجودہے۔

مزیدخبریں