محکمہ صحت عیدمیلادالنبیؐ کے جلوس روٹس پر میڈیکل کیمپ لگائے گا


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت ملتان نے عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ریلیوں اور جلوسوں کے دوران میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں  اس ضمن میں مختلف مقامات پر سات میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے اور تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں ۔ میڈیکل کیمپ چوک گھنٹہ گھر چوک ڈیرہ اڈا،دولت گیٹ،دارالعلوم کاظمیہ بوہر گیٹ،سورج میانی روڈ،اور رشید آباد پر لگائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن