تحریک انصاف مقبول جماعت‘ عمران خان عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے: مسز شاہدہ احمد

خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے صوبائی حلقہ 209 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے علاقے کا تفصیلی دورہ کیا مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور چک نمبر 44/دس آر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت ہے عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے ان حالات میں عوام ساتھ دیں اور انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے عوام کو لوٹنے والے روپ بدل بدل کر آتے رہے ہیں اب عمران خان کے خلاف تمام سیاسی جماعتیںاختلافات ختمِ کر کے اکٹھے ہو چکے اس کے باوجود ان پر عمران خان کا خوف طاری ہے۔ تقریب سے زمان خان،  نمبر دار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...