لاہور (خبرنگار) احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا۔ احتساب عدالت نے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ جبکہ فاضل عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
منی لانڈرنگ کیس‘ شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کیلئے درخواست منظور
Oct 05, 2022