مہنگائی بہانہ،مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کرانا تھا، شیخ رشید

Oct 05, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا مہنگائی اور غریب ایک بہانہ تھا مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اورگھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا غریب معاشی طور پر مرجائیں گے ہر ایک نے اپنا کام نکلوانا ہے۔ لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے جس ملک میں وزیراعظم کا جہاز ملزم کو لانے لے جانے کیلئے استعمال ہو اس ملک کا اللہ حافظ ہے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول سیلاب میں دو ہفتے سے امریکہ میں کیا کر رہا ہے پاکستان امریکہ کیلئے بہت اہم ہے جس کا حکمران فائدہ اٹھا رہے ہیں افغانستان کے روس سے معاہدے کے بعد اب سستا پٹرول اور گندم افغانستان سے پاکستان آئے گی۔
 شیخ رشید

مزیدخبریں