لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے سائبر کرائم سرکل نے چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ ملزم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔ احتشام نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپ برآمد کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم احتشام چائلڈ پورنو گرافی مافیا کا ایجنٹ ہے۔ ملزم ویڈیو گیمز کی آڑ میں بچوں کے ساتھ دوستی کرتا اور نازیبا تصاویر و ویڈیو کلپ بنا کر انہیں بلیک میل کرتا۔ ملزم کو متاثرہ بچے کی نشان دہی پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کرگرفتارکیا گیا ہے۔
پورنو