رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری نہ کرنے پر ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت اور ایکسائز سے جواب طلب 

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ نے شہباز شریف فیملی کی رمضان شوگر مل کو ایکسائز این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکومت پنجاب محکمہ انڈسٹری اور محکمہ ایکسائز کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ رمضان شوگر مل کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیئے کہ رمضان شوگر ملز کو 12 مختلف محکموں کے این او سی جاری ہو چکے ہیں۔ ڈی سی سے ملز چلانے کا اجازت نامہ بھی مل چکا ہے لیکن محکمہ ایکسائز این او سی کا اجراء نہیں کر رہا ہے۔ دو سو بائیس مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا اندیشہ ہے۔ بنکوں سے پانچ بلین کا قرضہ لیا  گیا جس کی اقساط بھی رکنے کا اندیشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ ایکسائز کو این او سی فوری جاری کرنے کا حکم دے۔


ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...