اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس چیئرمین سینٹ کے پاس دائر کیا،اعظم سواتی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینٹ کے رکن نہیں رہ سکتے، انہوں نے بطور وزیراعظم 2008میں توشہ خانہ سے4گاڑیاں لیں اور 3گاڑیاں آصف زرداری کو دیں،یوسف رضا گیلانی نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، وہ آرٹیکل 63کے تحت رکن سینیٹ نہیں رہ سکتے، آپ ریفرنس کو جلد الیکشن کمیشن بھیجیں،چیئرمین سینٹ نے اعظم سواتی سے کہا کہ ہم نے ریفرنس وصول کر لیا ہے۔
ریفرنس دائر