جناح کنونشن سنٹر میں رحمت للعالمین کانفرنس  کی اجازت کیلئے تحریک انصاف  کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست 

اسلام آباد (وقائع نگار) تحریک انصاف نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب کے انعقاد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ملک ساجد محمود کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی  کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 9 اکتوبر کو کنونشن سنٹر میں تقریب کے انعقاد کیلئے اجازت نامہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے، آئی جی اسلام آباد کو کانفرنس کے لیے سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے رحمت للعامین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں  سابق وزیر اعظم عمران خان چیف گیسٹ ہوں گے، جناح کنونشن سنٹر میں کانفرنس کے انعقاد کے لیے ہال کی بکنگ کے لیے فیس اور تمام ادائیگیاں کرنے کو تیار ہیں۔
کنونشن سنٹر 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...