لاہور میں ڈاکے‘ چوریاں‘ شہری لاکھوں روپے زیورات سے محروم

Oct 05, 2022

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے ائیر لائن سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازم عثمان سے 28 لاکھ روپے نقدی چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے علاقے میں ساجدکے اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 5لاکھ 78ہزار روپے مالیت، کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، وحدت کالونی کے علاقے میں عمران کی بیوی اور بیٹے سے ساڑھے 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون ، اسلام پورہ کے علاقے میں ذیشان حمید کی دکان سے ایک لاکھ روپے اور 17 لاکھ81 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز، سبزہ زار میں حسن سے 79 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد کے علاقے میں جمیل سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں شریف سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں منصور سے 22 ہزار روپے ، گجر پورہ کے علاقے میں اعجاز سے15ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے میں راشد سے13 ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی کے علاقے میں سہیل سے 9ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چور وں نے گلبرگ، مین بلیووارڈ سے 20 لاکھ روپے مالیت کے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے مختلف علاقوں سے4 کاریں، 2رکشے اور 12موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔
ڈاکے

مزیدخبریں