لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رانا مشہود کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود عمران خان اور پرویز الٰہی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اقتدار سے نکالا گیا تو تمام اداروں کو برا بھلا کہا۔ آج وہی نا اہل لیگ اداروں کی خیر خواہ بنی ہوئی ہے۔ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے رحم و کرم پر چھوڑ کر آل شریف لندن کے محلوں میں پناہ گزین ہے۔ امپورٹڈ حکومت پاکستانی معیشت کو دیمک کی طرح کھا گئی ہے۔ نا اہل لیگ نے لوٹا سیاست، دو نمبر سیاست اور ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دیا۔ وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو بیروزگاری کے تحائف دے کر ان کا مستقبل برباد کر دیا اور پھر عوام کے سامنے آکر ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان ہی انہیں حقیقی آزادی دلائے گا اور ان کو مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر مسائل سے نجات دلائے گا۔
فیاض چوہان