اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ کا جا ئز ہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ کی کل لاگت 2.9ارب روپے تھی مئی 2018 تک 2.2 ارب خرچ ہو چکے تھے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ نیب کیس کی وجہ سے منصوبہ پہ 2018 سے کام روک دیا گیا۔نیسپاک نے رپورٹ پیش کی کہ بقایا 78 کروڑ روپے کی بجائے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اب 2.9 ارب روپے درکار ہونگے۔منصوبے پہ تاخیر کی وجہ سے کنٹریکٹر کلیمز اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 2.2 ارب روپے کی اضافی لاگت آئیگی۔ 2.2 ارب کی اضافی لاگت کا کون ذمہ دار ہے؟عمران نیازی اور سابق چئرمین نیب جاوید اقبال سے وصول کیا جانا چائیے:منصوبہ کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر ملک کا اربوں روپے کے نقصان کا کروایا گیا۔منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کیا جائینوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ملک میں ایسے درجنوں منصوبے بنائیں گے۔
احسن اقبال