راولپنڈی(جنرل رپورٹر) فیملی جج راولپنڈی فہمیدہ حیات راولپنڈی نے تنسیخ نکاح، حق مہر ، سامان ، جہیز وغیرہ کے دعویٰ میں خاوند کو نوٹس جاری کرکے 6اکتوبر کو طلب کرلیا ہے، درخواست گزار مسماۃ ماہ نور نے ثمینہ جدون ایڈووکیٹ کے ذریعے تنسیخ نکاح، حق مہر سامان جہیز وغیرہ کا دعوی ٰ دائر کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ ارشد محمود سے شادی شریعت کے مطابق ہوئی شادی کے بعد اس کا رویہ درست نہیں رہا اس سے الگ ہو نا چاہتی ہوں استدعا ہے کہ خلع دلائی جائے سامان جہیز اور حق مہر والس دلایا جائے عدالت نے دعویٰ کی سماعت کے موقع پرخاوند ارشد محمود کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔
تنسیخ نکاح کا دعوی ، عدالت نے خاوند کو 6اکتوبر کو طلب کرلیا
Oct 05, 2022