فیصل کنڈی، محمد علی شاہ باچا کی وزیراعظم کے مشیر امیر مقام سے ملاقات

Oct 05, 2022

اسلام آباد (نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاونین خصوصی فیصل کریم کنڈی اور محمد علی شاہ باچا نے منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 امیر مقام 

مزیدخبریں