بی آئی ایس پی کے   تحت  سیلاب  متاثرین میں 62ارب ے  زائدکی رقم تقسیم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام  کے   تحت  سیلاب   سے  متاثرہ  2,486,711    خاندانوں  میں    62ارب  روپے  سے  زائد  کی  رقم تقسیم کر دی گئی ،بلوچستان،  سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں میں 25,000 روپے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنا رہا ہے۔ فلڈ  ریلیف  کیش  اسسٹینس  کے  تحت اب تک مجموعی طور پر 2,486,711 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 62,167,775,000   روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 185,804      خاندانوں کو 4,645,100,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 1,716,389        خاندانوں کو 42,909,725,000روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 279,587        خاندانوں کو 6,989,675,000 روپے   مل  چکے  ہیں۔  پنجاب کے 304,518  خاندانوں کو 7,612,950,000روپے موصول ہوئے ہیں۔  گلگت  بلتستان   میں  سیلاب  سے  413متاثرہ  خاندانوں  کو    10,325,000روپے  مل  چکے  ہیں۔مجموعی طور پر آج سیلاب سے متاثرہ  26,178      خاندانوں   نے  سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد  موصول  کی  ہے۔ بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام   ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
رقم تقسیم

ای پیپر دی نیشن