اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان میں تعینا ت جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے کہا ہے کہ مو ن سون با رشوں اور حا لیہ تبا ہ کن سیلا ب کے بعد جرمنی، پا کستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کر تاہے ۔ جر منی نے اب تک سیلا ب متا ثر ین کی امداد کیلئے پا کستان کو 56 ملین یورو سے زیادہ کے عطیات دئیے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد میں جمہوریہ جرمنی کے سفارت خانے نے جرمن اتحاد کا دن منایا اس دن 3 اکتوبر 1990 کو مشرقی اور مغربی جرمنی41 سالہ علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ متحد ہو ئے تھے۔اس وقت سے جرمن ایک ہی ملک میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں اوربطور ایک قوم قر بتیں بڑ ھ رہی ہیں۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے پا کستان میں تعینا ت جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے کہا کہ مو ن سون با رشوں اور حا لیہ تبا ہ کن سیلا ب کے بعد جرمنی، پا کستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کر تاہے ۔ جر منی نے اب تک سیلا ب متا ثر ین کی امداد کیلئے پا کستان کو 56 ملین یورو سے زیادہ کے عطیات دئیے ہیں۔لاکھوں خاندانوں کی جانب سے اپنے پیاروں، گھروں اور ذریعہ معاش کو کھو دینااس با ت کا واضح ثبو ت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آج سب سے بڑا چیلنج ہے اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔تقر یب کے مہما ن خصوصی وفا قی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایا ز صادق نے جرمن قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔اس سال جرمن کمپنی سیمنز اپنی 100 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے پا کستان میں کے نمائندے مسٹر مارکس اسٹروہیمیئر نے اس بات پر زور دیا کہ سیمنز پاکستان پاک جرمن دوستی کی عظیم مثال ہے اور اپنی اس حمایت اور تخلیق کے عزائم کو آگے بڑھا تے ہوئے پاکستان کی اقتصادی ترقی ، نئے کاروباری ماڈل اور ایک بہتر کل کے لیے بے شمار مواقع تلاش کررہا ہے۔تقریب میں سیاسی، فوجی، سفارتی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی سے تعلق رکھنے والے معززین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقاریر کے بعد مہمان خصوصی وفا قی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایا ز صادق اورجرمن سفیر من سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے قومی دن کا کیک کاٹا۔جرمن تنظیموں GIZ، KfW، BGR، Annemarie-Schimmel-Haus نے اسٹالز لگا ئے ۔ اس مو قع پشاور میو زیکل گروپ خماریاں نے اپنے فن کا مظا ہر ہ کیا۔پا کستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جشن منایا گیا اور یادگاری سکے پیش کیے گئے۔
الفریڈ گراناس