عمران خان نے سیاست چمکانے کیلئے ریاست دائو پر لگا دی:عطا تارڑ 

Oct 05, 2022

اسلام آ باد(خبرنگار)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست دائو پر لگا دی، عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے انہیں صرف اپنی سیاست کی فکر ہے، آڈیو لیکس میں کہا گیا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا،سائفر کو استعمال کرنا اور کھیلنا ہے، عمران خان سے پوچھ تو لیتے جو خط جلسے میں لہرایا تھا اسٹیج سے اترتے ہوئے گم تو نہیں ہو گیا، بی آر ٹی پشاور، فارن فنڈنگ اور آٹے چینی کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست دا وپر لگائی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے   وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا  ہے کہ ایک شخص جس کی دو صوبوں میں حکومت ہے ، اسے سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں، وہ اپنی سیاست چمکانے  کیلئے ریاست پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے ، عمران خان نے آڈیو لیکس میں امریکا کا نام لینے سے انکار کیا ، اپنے پارٹی کے ممبران کو سائفر پر کھیلنے کی تائید کرتا رہا ، نام اس لئے نہیں لینا کیونکہ اس میں حقیقت نہیں تھی ، انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سائفر مجھ سے گم ہوگیا ہے ، اسد عمر نے سائفر گم ہونے کی صورت میں وزیراعظم ہاس کو آگ لگانے کا کہا ، عمران خان سے پوچھ لیتے کہ اتنے حساس ڈاکومنٹ کو جلسے کے دوران لہراتے ہوئے کہیں پھینگ تو نہیں دیا ، کیا وہ بنی گالہ سے غائب ہوگیا ؟بطور وزیراعظم حساس ڈاکومنٹ کو غائب کرنا پاکستان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ،نجی ٹی وی پر آپ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ،یہ حالت ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اور ترجمان ا س بات سے لا علم ہیں، ایک جھوٹا بیانیہ کھڑا کیا ،اس کا سار قصور امریکہ اور بین الاقوامی سازش کو ٹھہراتے ہیں یہ منطق سمجھ نہیں آئی کی ہیہ اپنے ایم این ایز کو برقرار نہ رکھ سکے ، 
عطا تارڑ 

مزیدخبریں