اسحاق ڈارکا انڈسٹری کو ریلیف دینے کے اقدامات خوش آئند ہیں:خرم مختار 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو توانائی بحران پر مذاکرات کیلئے بلا لیا۔ ایکسپورٹرز کا وفد کل کو وفاقی وزیر کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما شیخ خرم مختار نے نوائے وقت کو بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت کا چارج لیتے ہی انڈسٹری کو ریلیف دینے والے اقدامات شروع کئے ہیں جو خوش آئند ہے۔ جمعرات کی میٹنگ میں انرجی ٹیرف اور ممکنہ بحران کم کرنے کے حوالے سے انکے ساتھ بات چیت ہوگی ۔
جس کے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015 میں بھی اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو انرجی ٹیرف میں رعائت دی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج ملے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر بیرونی منڈیوں کا سامنا کرنے کے قابل ہوا اور برآمدت تیزی سے بڑھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وفاقی وزیر اسی طرح کے پیکج کا اعلان کریں تو آئندہ 5 سال میں پاکستان کی ایکسپورٹ 35 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن