گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ عشق رسول میں جینا اور مرنا دین کا اصل پیغام ہے،ہماری نسلیں صبح قیامت تک ناموس رسالت پر پہرہ دیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ محمد منشاء قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ عدیل عارف،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،رانا محمد حسیب اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حضور سرور کائناتؐ کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ ہوا اور انسانی تہذیب و ترقی کا راستہ روشن ہو گیا،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے فرائض میں شامل ہے،قادیانیت کی سرکوبی کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منکرین ختم نبوت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں سے روکا جائے ختم نبوت کا تحفظ ہمارا پیشہ نہیں شیوہ ہے۔
عشق رسول میں جینا اور مرنا دین کا اصل پیغام ہے:سرفراز احمد تارڑ
Oct 05, 2022