مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا:چوہدری مقصود احمد 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا قائدین صلاحیتوں سے ملک پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کردار ادا کرتے رہے ہیں اب مسلم لیگ ن کی باصلاحیت قیادت عوام کومایوس نہیں کریں گے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مقصود احمد گورائیہ کی گفتگو ان کا کہنا تھا شہباز شریف ایک انتھک وزیراعظم ہیں جن کی صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے ملک وقوم کی خدمت ان کے خون میں شامل ہے عوامی مسائل کا خاتمہ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں عمران نیازی افراتفری کی سیاست کررہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن