اسسٹنٹ کمشنر صدر نے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا مقابلہ دیکھا،ٹاس کیا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد عمر سرور نے جناح سٹیڈیم میں پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے میچز گورنمنٹ ہائی سکول بلے والا بمقابلہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ایمن آباد کے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، انہوں نے میچ کا ٹاس کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور نئے ٹیلنٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں جس کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے انہیں پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے  اس کے علاہ گکھڑ اسپورٹس کمپلیکس اور بورڈ آفس گوجرانوالہ میں نجی و سرکاری اسکولوں میں کرکٹ میچز ہوئے، جناح اسٹیڈیم میں گورنمنٹ ہائی سکول ایمن آباد نے میچ کی جیت اپنے نام کرلی ،گکھڑ میںگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری نے دی سٹی اسکول ہرایااور بورڈ آفس میں کے ٹی ماڈل اسکول کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول دھلے کی ٹیم سے ہوا جو کے ٹی ماڈل سکول کی ٹیم نے جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...