لیگی قیادت عوام کے سامنے ہمیشہ سرخرو ہوئی:نعیم صفدر 

Oct 05, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی قصور حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلا م آباد ہائی کورٹ سے مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کالعدم اور باعزت بری ہونا حق سچ اور قانون کی فتح ہے جھوٹے مقدمات مسلم لیگ ن کی قیادت کو عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کا احترام ختم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس پر احتساب عدالت نے 2018 میں مریم نواز شریف کو سات سال اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنا رکھی تھی مگر عدالت میں نیب جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا تو عدالت نے دونوں کو باعزت بری کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے سامنے ہمیشہ سرخرو ہوئی ہے جعلی مقدمات بنانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں عوام انکی اصلیت کو پہچان چکی ہے۔

مزیدخبریں