ہسپتال میں کتا ‘سانپ کاٹنے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے:شعیب انور 


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)انڈس ہسپتال رائے ونڈ میں 3 ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ، پچاس ہزار سے زائد مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی سہولیات مہیا کی گئیں ، انڈس ہسپتال رائے ونڈ کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب انور نے میڈیاسے گفتگو کرتے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران آؤٹ ڈور میں 65 ہزار سے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات دی گئیں اسی طرح 1100 سے زائد آپریشن کئے گئے، 560 بڑے آپریشن ڈلیوری کیس، 600 سے زائد نارمل ڈلیوری کیس، 250 آرتھو، 280 جنرل سرجری کیس، 3 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی، 4500 مریض ہسپتال میں داخل ہو کر اپنا علاج کراتے رہے، ٹریفک حادثات کے 300 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ایک سوال کے جواب میں ایم ایس انڈ س ہسپتال نے کہا کہ رائے ونڈ شہر میں کتا کاٹنے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے تین ماہ کے دوران 820 افراد کو کتا کاٹنے کی ویکسین لگائی گئی ہے۔انڈس ہسپتال انتظامیہ کے پاس کتا اور سانپ کاٹنے کی ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ۔

ای پیپر دی نیشن