تعلیمی اداروں میں ایک فریق جلسہ کرے گا، تو مجبوراً دوسرا بھی کرے گا، ایڈووکیٹ جنرل متعلقہ حکام تک تشویش پہنچا دیں، چیف جسٹس قیصر رشید 

Oct 05, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھیں، ایک فریق جلسہ کرے گا تو مجبوراً دوسرا بھی جلسہ کرے گا۔ جسٹس قیصر رشید نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب حکومت کو عدالتی تشویش سے آگاہ کریں، آپ اس حوالے سے عدالتی تشویش متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔ چیف جسٹس کی تشویش پر ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے کہا کہ عدالتی تشویش سے حکومت کو آگاہ کردیا جائے گا، ضروری اقدامات کرکے عدالتی احکامات پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
تعلیمی اداروں میں جلسے 

مزیدخبریں