کراچی‘ ڈینٹل کلینک پر حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش

کراچی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں  ڈینٹل کلینک پر چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ سے متعلق پولیس نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔پولیس نے حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دے دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر کے علاقے میں ڈینٹل کلینک پرچینی نژاد پاکستانیوں پر 29ستمبرکو حملہ کیا گیا۔ کالعدم سندھو دیش پیپلز آرمی کے دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملہ میں چینی ڈاکٹر رچرڈ ہونو پاان کی اہلیہ فن ٹین زخمی ہوئے۔ حملہ میں کلینک کا کیشیر رونلڈپا ہلاک ہوا۔دہشتگرد تنظیم نے پاک چین تعلقات خراب کرنیکیلئے چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ کیا۔ دہشتگرد تنظیم پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ دہشتگرد حملے کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے کر مذموم مقاصد کے حصول اور اپنی تنظیم کی تشہیر کی گئی۔حملہ کی ایف آئی آر 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ ایک ملزم  مریض بن کر کلینک میں آیا جس نے حملہ کیا اور دوسرا باہر موجود تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جارہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
کلینک حملہ سازش

ای پیپر دی نیشن