لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف سہہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ تمام 15 کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہوئے روٹیشن پالیسی اپنائے گا۔ اوپنر فن ایلن، مارٹن گپٹل اور ڈیون کانوے کی کارکردگی پر فوکس ہوگا، رزلٹ کو سامنے رکھتے ہوئے روٹیشن پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر گیون لارسن نے کہا ہے کہ روٹیشن پالیسی کا مقصد یہی ہے کہ سب کھلاڑیوں کو موقع ملے اور انہیں دیکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل سہہ ملکی سیریز بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
پاکستان ‘ بنگلادیش کیخلاف نیوزی لینڈ روٹیشن پالیسی اپنائےگا:گیون لارسن
Oct 05, 2022