انتظامیہ کے عدم تعاون پر جے یو پی نے اجلاس طلب کرلیا

Oct 05, 2022


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان کے رہنما محمد یونس دانش جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جلوس کی گزر گاہوں کا جائزہ لینے کےلئے قلعہ چوک پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوہ نور (میلاد مصطفےٰ چوک) تا گرونگر چوک تک روڈ کو ادھیڑ دیا گیا ہے جبکہ 12ربیع النور میں صرف5دن رہ گئے ہیں۔ اسی طرح حاجی امید علی روڈ جامعہ غوثیہ رضویہ سعیدیہ کے سامنے نور محل چوک اور اس سے متصل سڑکیں ،کپڑا مارکیٹ ،پنجرہ پول روڈ،پاکستانی چوک تک مکمل طور پر تباہ ہیں ان سڑکوں سے سینکڑوں جلوس گزرتے ہیں مگر افسوس کا مقام ہے کہ اب تک ان سڑکوں پر پیوند کاری کا کام بھی نہیں کیا گیا بلکہ کوہ نور (میلاد مصطفےٰ چوک ) تا گرونگر روڈ کو ادھیڑ کرشاہراہ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جس سے ضلعی انتظامیہ اور اس کے متعلقہ اداروں کی میلا د مصطفےٰ کے سلسلے میں کی جانے والی حکمت عملی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ متعلقہ اداروں کے عدم تعاون کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کےلئے مذہبی جماعتوں ،میلاد کمیٹیوں ،انجمنوں اور علماءو مشائخ کا اہم ترین اجلاس6اکتوبر بروز جمعرات رات 9بجے صوبائی دفتر الرحیم شاپنگ سینٹر میں طلب کرلیا ہے جس میں حیدرآباد شہر کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرنے والوں کے میلاد دشمن روئیے کی سخت مذمت کی جائے گئی جبکہ جمعیت علماءپاکستان حیدرآباد کا اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ5اکتوبر رات9بجے الرحیم شاپنگ سینٹر میں ہوگا۔

مزیدخبریں