کوٹ مٹھن (نا مہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کی خواتین ونگ نائب صدر ڈاکٹر حمیدہ طارق اور ان کی ٹیم نے ضلع راجن پور میں 2 کروڑ 8 لاکھ روپے اور پندرہ ٹرک امدادی سامان اور چیک تقسیم کیے اور حکومت کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو غیر شرعی اور معاشرے میں بگاڑ کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا جو کسی صورت قبول نہیں تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان ونگ کی نائب صدر حمید طارق اور صوبائی قیادت خواتین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت ابھی تک نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے اور اعلانات تک محدود جبکہ ضلع راجن پور میں 7000 گھرانے 500 سے زائد دیہات 80 فیصد فصلات 108 اموات اور لاتعداد مکانات گر کر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور کہیں بھی حکومتی امداد کا نشان تک نہیں جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی این جی اوز مخیر حضرات نے بے تحاشہ لوگوں کی مدد کی جن میں پکا پکایا کھانا خشک راشن خیمے مچھردانی اور ادویات اور ریسکیو صاف پانی موبائل یونٹس سینکڑوں افراد کو پانی فراہم کر رہے ہیں حکومت کو باہرسے ملنے والی 12 ارب ڈالر کہیں پر نظر نہیں آرہی جو قوم کے ساتھ ظلم ہے ان کا مزید کہنا تھا اگر امداد رقم اور سامان پندرہ دن تک نہ متاثرین تک نہ پہنچی توہم متاثرین کے ساتھ مل کر ملک گیر احتجاج کریں گی حکومت ٹرانسجینڈر جیسے بے ہودہ ایکٹ کے ذریعے ہمیں ملنے والی بیرونی امداد سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے حق دار کو حق دلاکر ہی رہیں گے اس موقع پر صدر پنجاب تسنیم سرور نائب صدر جنوبی پنجاب شہنازمجید ضلعی صدر حمیرارحمانی خواتین بھی موجود تھی۔
ڈاکٹر حمیدہ
امدادی سامان 15 دن تک متاثرین کو نہ ملاتو احتجاج کرینگے:ڈاکٹر حمیدہ
Oct 05, 2022