کراچی(این این آئی)سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان پورے نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑرہے ہیں،ملیر کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملیر کو تباہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ این اے 237 کی عوام کا ووٹ صرف بیٹ کا ہے، الیکشن کے روز آپ گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔عمران خان اس پورے نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑرہے ہیں اور آپ لوگوں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اب آپ کو بھی اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اٹھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملیر کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملیر کو تباہ کیا، تاریخی علاقہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ہمارا مستقبل یہ چور اور ان کی اولادیں نہیں ہوسکتی، آج اگر عمران خان نہ ہو تو یہ ملک کو گدھ کی طرح نوچ کھائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مقدمہ لڑا جبکہ عمران خان نے کشمیر کا سفیر بن کر دنیا کے سامنے کشمیر کا موقف رکھا، عمران خان نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی اور کے لیے استعمال نہیں ہونے دوں گا۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں پیسے لیکر اپنے شہریوں پر پی پی اور ن لیگ نے ڈرون حملے کروائے، آپ عمران خان کا ساتھ دیکر اس نظام کو ہمیشہ کیلئے بند کریں۔
عمران اسماعیل