سابق بھارتی کرکٹ کپتان سے 50 سالہ دوستی ہے‘ یادیں تازہ کیں‘ گیت گنگنایا: انتخاب عالم 

Oct 05, 2022

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی گزشتہ روز کرتار پور پہنچے، جہاں پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم اور شفقت رانا سے ملاقات کی۔ بھارتی صحافی راجد یپ سردیسائی نے بشن سنگھ بیدی اور انتخاب عالم کی کرتارپور میں ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انتخاب عالم نے بتایا کہ بشن سنگھ بیدی ایک روز کیلئے کرتارپور آئے تھے۔ انہوں نے فون پر آنے کی اطلاع دی۔ بشن سنگھ بیدی سے 50 سال پرانی دوستی ہے، یادیں تازہ کیں۔ شفقت رانا اور میں نے ملنے کا پروگرام بنایا، لوئی آرمسٹرانگ میرا پسندیدہ گلوکار تھا، بیدی کے کہنے پر ان کے سامنے گیت گنگنایا۔
بشن سنگھ

مزیدخبریں