آمدن سے زائد اثاثے، شیر گورچانی کی عبوری ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی  

Oct 05, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس صادق محمود خرم اور مسٹر جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی شیر علی گورچانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت پر سماعت مزید بحث کے لئے 20 اکتوبر  تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب حکام نے شیر علی گورچانی، انکی اہلیہ روپ علی گورچانی، والد سردار پرویز اقبال گورچانی اور بھائیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس بنا رکھا ہے۔
شیر گورچانی

مزیدخبریں