ملتان (خبر نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ آرگینک ہائی ڈینسٹی فروٹ آرچرڈ ایک انقلابی انٹروینشن ہے۔ سب سے زیادہ کامیاب آئیڈیا کو رول ماڈل کے طور پر کاشتکاروں میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ ہمارے چھوٹے کاشتکار بھی 1ایکڑ سے8تا 10لاکھ روپے تک منافع حاصل کرسیکں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے مزیدکہا کہ ہمارے ہاں 67 فیصد کاشتکار 3 ایکڑ سے کم رقبہ کے مالک ہیں۔ ریٹرن آن انوسٹمنٹ زیادہ ہوگا تو ہمارا کاشتکار بھی خوشحال ہوگا۔اس موقع پراڈاپٹیوریسرچ فارمز کے افسران نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بہاولپور میں ایک ایکڑ میں امرود،انار،لیمن،مٹھڑی،آڑو،کھجور اور آم کے650 پودے لگائے گئے ہیں جبکہ لہسن،پیازگوبھی،شلجم اور گاجر بھی مخلوط فصل کے طور پرکاشت کی گئی ہے۔ اڈاپٹیور یسرچ فارم کروڑ لعل عیسن میں لے100پودے،کھجور100،امرود320،آڑو350 اور آم کے 25پودے لگائے گئے ہیں جبکہ سبزیوں میں بند گوبھی،لہسن،دھنیا،مرچ اور بھنڈی کاشت کی گئی۔اسی طرح وہاڑی میں بھی ایک ایکڑ میں 900پھلدار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ مخلوط کاشت کے طور پر سبزیاں بھی کاشت کی گئی ہیں۔
سیکرٹری زراعت