شہیدحوالدار ٹکاخان کے جسدخاکی کوپولیس دستے کی سلامی‘ سپر د خاک


لورالائی(این این ائی )چمن بوغرہ روڈ پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والا بلوچستان کانسٹیبلری کا پولیس اہلکار حوالدار ٹکاخان قوم شبوزئی کاکڑ کا تعلق کلی شبوزئی لورالائی سے ہے شہید کا نماز جنازہ کلی شبوزئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دیا گیا، پولیس کے چاک چوبنددستے نے سلامی دی۔ جنازے میںڈی آئی جی ژوب رینج بمقام لورالائی سلیم لہڑی ،ایس ایس پی آصف فراز مستوئی،بی سی کے زونل کمانڈر ،پولیس افسران ، اہلکاروںسمیت ہزاروں کی تعداد میں علاقہ مکینوں ،قبائلی عمائدین نے شرکت کی اور کلی شبوزئی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن