اسسٹنٹ کمشنر پسنی کا رورل ہیلتھ سنٹر پسنی کا دورہ ‘ وارڈز کا معائنہ 

پسنی (این این آئی ) اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ کا رورل ہیلتھ سنٹر پسنی کا دورہ کیا۔ ہسپتال کی مختلف وارڈز کا معائنہ اور آر ایچ سی پسنی میں زیر تعمیر بلڈنگ کی تعمیراتی کام سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے زیر تعمیر بلڈنگ کی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔علاوہ ازیں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی نہ ہونے کی شکایات پر فوری طور پر پرانے ایمرجنسی وارڈ میں موجود سولر پینل و سسٹم کو نئے ایمرجنسی وارڈ میں منتقلی و انسٹالیشن کے ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نزیر بلوچ کو ہدایات کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن