اوتھل(این این آئی)لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں مچھروں کی بہتات کے سبب ملیریا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں مچھروں کی بہتات کے سبب ملیریا کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی،اور روز بروز ملیریا کی بیماری کے باعث ہسپتالز مریضوں سے بھرنے لگے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کیا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے اور ملیریا کی وباء پھیلنے نہ پائے، ملیریا پھیلنے کے سبب ڈاکٹروں کی چاندی، مریضوں کی کھال اتانے میں مصروف ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈی ایچ او لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل شہر میں فوری روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کیا شروع کیاجائے تاکہ اوتھل کے شہری ملیریا و دیگر امراض سے محفوظ رہ سکیں۔