اساتذہ مسائل حل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے: غلام فرید

Oct 05, 2022


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں بہت جلد ایک اجلاس منعقد کرکے غلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا براہیم ساقی اور عارف کھوکھر کی قیادت میں آنے والے ٹیچرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہر محمد افضل،حافط اشفاق،اختر گھمن،محمدانصراورمحمداسحاق شامل تھے،اس موقع پر ایک درخواست میں ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے معاوضوں میں کمی کے بارے بورڈملازمین کے احتجاج کا بھی ذکر کیا گیا تاہم کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید نے اساتذہ کو مسائل کے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں