ایم کیو ایم نے حکومت سےعلیحدگی کا امکان مسترد کر دیا

وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی حکومت سےایم کیوایم کی علیحدگی کے امکان کو مسترد کر دیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے صحافیوں سے ملاقات میں  کہا کہ اربن سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق وفاق سےرابطےمیں ہیں ایم کیوایم کاجوبھی فیصلہ ہوتاہےرابطہ کمیٹی کی منظوری سے ہوتا ہے۔امین الحق نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد اگست 2023 میں کیا جائے وفاقی حکومت کےساتھ ہمارےتعلقات اطمینان بخش ہیں اگلے6ماہ تک مجھےپاکستان میں کوئی انتخابات نظرنہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ حکومت کےاقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے حلقہ بندیوں کے معاملے پر سندھ حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں سپریم کورٹ حکم کےباوجودسندھ حکومت میئر کو اختیارات نہیں دےرہی سندھ حکومت کیساتھ ملازمتوں کےکوٹے سےمتعلق بھی اختلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کیساتھ مردم شماری کےحوالےسےمذاکرات جاری ہیں سیلاب کےباعث ملک میں مردم شماری کاعمل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کےمطابق ہونےچاہئیں اور اسمبلیوں کی 5سالہ مدت پوری کرائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن